تازہ ترین

اچھی خبر کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، شہباز گل

اسلام آباد (سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اچھی خبر کا کریڈٹ عمران خان اور پاکستان کے عوام کو جاتا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات برے ہیں مگر خوشخبریاں آنا شروع ہوگئی ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ فیٹف سے نکلنے کیلئے پاکستانیوں کو مشکل فیصلے کرنے پڑے تھے، عمران خان نے ٹیم بنائی اور حماد اظہر کو لیڈ دی، تین ساڑھے تین سال کی محنت کے بعد فیٹف سے نکل رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارسطو احسن اقبال اس کا کریڈٹ نہیں لیں گے، صدر مملکت نے پہلے ہی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا تھا، فیٹف سے متعلق اچھی خبر آرہی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر ڈبویا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر 5 ارب روپے رشوت لینے کا الزام لگایا گیا۔