تازہ ترین

منسٹر انکلیو میں نہیں، اپنے گھر میں رہتا ہوں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (سن نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میں سیکٹر ایف 7 ٹو کے گھر میں رہتا ہوں، مجھے منسٹر انکلیو میں گھر دیا گیا ہے لیکن میں وہاں گیا تک نہیں ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میرا منسٹر انکلیو کے گھر میں منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ منسٹر انکلیو والے گھر میں ایک پیسہ تک خرچ نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ’میں نے حکومت سے نہ گاڑی لی اور نہ ہی پیٹرول و تنخواہ لیتا ہوں‘۔