تازہ ترین

بجٹ پنجاب کے عوام کیلئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے: حمزہ شہباز

اسلام آباد (سن نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نئے مالی برس کا بجٹ صوبے کے 12 کروڑ عوام کے لیے ہوا کا خوش گوار جھونکا ہے۔یہ بات پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کم عرصے میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے بجٹ دستاویز تیار کی گئی، یہ بجٹ اعداد و شمار کی روایتی جادوگری نہیں بلکہ خلقِ خدا کی ریلیف کی حقیقی دستاویز ہے۔پنجاب اسمبلی، 2 اجلاس، بجٹ پیش، اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ محکمہ قانون کے ماتحت، 3 آرڈیننسز جاری، اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدودحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے، بجٹ میں بھی محروم معاشی طبقے کی فلاح پر فوکس کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کے لیے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے، جس سے صوبے کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اس ٹیکس فری اور ترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی اور خوش حالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ بجٹ صوبے کی پائیدار ترقی و خوش حالی کا روڈ میپ ہے۔