تازہ ترین

وزارت داخلہ نے پاکستان میں چین کی سکیورٹی کمپنی بنانے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (سن نیوز)وزارت داخلہ نے ملک میں چین کی سکیورٹی کمپنی بنانے کی درخواست مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان میں سکیورٹی کمپنی بنانے کی درخواست کی جبکہ چین نے درخواست منسٹری آف اسٹیٹ سکیورٹی کی طرف سے حکومت پاکستان کو ارسال کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ وزارت داخلہ نے چینی حکومت کی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی دوسرے ملک کو سکیورٹی کمپنی کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔