تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو معیشت پر مزید دباؤ آتا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (سن نیوز)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معیشت پر مزید دباؤ آتا، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے روپیہ ڈھائی روپے اوپر گیا، غریبوں کیلئے مہنگائی کا تدارک ضروری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے روپیہ کی قدر اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم مکمل مداوا نہیں کر سکتے مگر زخموں پر مرہم رکھ سکتے ہیں، 8 کروڑ 40 لاکھ پاکستانیوں کو وظیفہ دیا جائے گا،وظیفہ دینے کے باعث 28 کروڑ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، انتہائی غریب ترین لوگوں کو 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ والے رجسٹرڈ افراد کو دو دن تک پیسے دے دیے جائیں گے، گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا۔