تازہ ترین

کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں

اسلام آباد (سن نیوز)مسافروں کی کم تعداد کے باعث کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ترجمان قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے مطابق مسافروں کی کم تعدادکے باعث کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازپی کے368 منسوخ کردی گئی۔ترجمان کا کہنا ہےکہ اسلام آباد سےکراچی کی پروازپی کے 369 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ نجی ائیرلائن کی شام 6 بجے والی اسلام آبادسےکراچی کی پرواز نمبر 124بھی منسوخ ہوگئی ہے۔خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب کراچی میں نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کےکارکنوں اور پولیس کے درمیان چھڑپیں ہوئی ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس موبائل کو نذرآتش کردیا ہے جب کہ پتھراؤ سے ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔