تازہ ترین

کراچی ایئر پورٹ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو دیکھتے ہی حراست میں لینے کی ہدایت

اسلام آباد (سن نیوز)کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو دیکھتے ہی حراست میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کی حدود میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی الرٹ کیا گیا ہے۔کراچی، نمائش چورنگی سے پی ٹی آئی کی متعدد خواتین زیر حراستدوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکن نمائش چورنگی پہنچنا شروع ہوگئے، پولیس نے نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کی متعدد خواتین کو حراست میں لے لیا، خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نمائش چورنگی پہنچ گئی۔