تازہ ترین

عمران خان نے ولی انٹرچینج سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

اسلام آباد (سن نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ولی انٹرچینج سے مارچ کا آغاز کردیا۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’میں اس وقت پشاور سے مارچ کا آغاز کررہا ہوں اور ولی انٹر چینج پہنچ رہا ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں سارے پختونخوا کے لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہاں پہنچیں میں ادھر سے آزادی مارچ کے کاروان کو لیڈ کروں گا، وہاں سے اسلام آباد کی طرف نکلیں گے‘۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے میرے ساتھ سب نکلیں گے، یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے، ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے‘۔چیئرمین تحریک انصاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کےبعد بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچ گئے ہیں جب کہ ان کے لیے بنایا گیا کنٹینر بھی ولی انٹرچینج پر موجود ہے۔