تازہ ترین

اسلحہ برآمدگی کا معاملہ، زبیر نیازی کو کارکنوں نے پولیس حراست سے چھڑالیا

اسلام آباد (سن نیوز)لاہور میں پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کو بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تاہم کارکنوں نے انہیں پولیس سے چھڑا لیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گھر سے اسلحہ برآمد ہونے کے معاملے پر کہنا ہے کہ یہ خبر مکمل طور پر جھوٹ پر منبی ہے۔زبیر نیازی نے کہا کہ یہ سب بالکل بکواس ہے، میری گاڑی سے ہتھیاروں کے بارے میں جعلی خبریں اس صدی کا لطیفہ ہیں۔پی ٹی آئی لانگ مارچ: لاہور، PTI کے رہنماؤں کے گھروں سے جدید اسلحہ برآمدانہوں نے کہا کہ میں اس وقت ایوان عدل میں اپنے تحریکی ساتھیوں کے ساتھ موجود ہوں۔اپنے خلاف مریم نواز کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے زبیر نیازی نے کہا کہ کیا یہ وہ وہی خاتون ہے جس کی ’’لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں؟‘‘