اسلام آباد( سن نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے قبل از وقت عام انتخابات کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی بات کا خیر مقدم کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے جلد الیکشن درست سوچ ہے، الیکشن نہیں کراتے تو تلخیاں مزید بڑھ جائیں گی۔فواد چوہدری نے عمران خان کی فوج میں تقرری کی خواہش سے متعلق خواجہ آصف کے بیان کو ان کی ذاتی اختراع قرار دے دیا۔علاوہ ازیں اس حوالے سے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کا اعلان ہوگا توکوئی بات ہوگی، عمران خان بھی کہہ چکے کسی نے بات کرنی ہے توپہلے الیکشن کا اعلان کریں۔خیال رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی نومبر میں انتخابات کروا دیے جائیں۔
فواد چوہدری کا قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے خواجہ آصف کے بیان کا خیر مقدم
