تازہ ترین

ویڈیو: جب عمران خان نے نواز شریف سے گھر بنانے کیلئے پلاٹ کی درخواست کی تصدیق کی

اسلام آباد( سن نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے گھر بنانے کے لیے پلاٹ کی درخواست سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر عمران خان کے پرانے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دے رہے ہیں۔پروگرام کے میزبان شاہزیب خانزادہ کی جانب سے پوچھا گیا کہ 1987 میں آپ نے اس وقت کے وزیراعلیٰ نواز شریف کے نام ایک درخواست بھیجی جو اس وقت آپ کے دوست تھے کہترجمہ: سر برائے مہربانی مجھے لاہور میں ایک رہائشی پلاٹ الاٹ کر دیں، میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے، میں اس پلاٹ پر اپنا گھر تعمیر کروں گا۔عمران خان نے اینکر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھیک درخواست ہے کیونکہ میرے پاس تو گھر نہیں تھا۔اینکر کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ کیا زمان ٹاؤن میں آپ کا گھر نہیں تھا تو اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ وہ تو والد صاحب کا تھا میرا تو کوئی گھر نہیں تھا۔