لاہور( سن نیوز): پنجاب کےبرطرف گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سیاسی شخصیات اور آئینی ماہرین سے مشاورت کرلی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ صوبے میں جاری ڈاکو راج ختم کرکے رہیں گے ، یہ نہ آئین و قانون کو مانتےہیں اور نہ بات سننےکو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ غیر قانونی طریقے سے وزیرِاعلیٰ کےعہدےپربیٹھ جائے۔برطرف گورنر کا کہنا تھا کہ اس بار ان کا واسطہ ایسےگورنر سے پڑا ہے جو آئین سے باخبر ہے اور اسی کےمطابق ہرکام کرتا ہے، سسیلین مافیا کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔
سسیلین مافیا کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے: برطرف گورنر پنجاب
