38اسلام آباد( سن نیوز) فیصد پاکستانیوں نے نئی حکومت کی صلاحیتوں پر بھروسےکا اظہارکیا ہے۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے پلس کنسلٹنٹ نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی اور اخراجات کے پورا نہ ہونےکو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔44 فیصد نے بیروزگاری اور 42 فیصد نےکرپشن کو ملک کے اہم مسائل کی فہرست میں شمار کیا ہے۔سروے میں 38 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ نئی حکومت مسائل حل کرلےگی، 29 فیصد نےکہا کہ نئی حکومت مسائل حل نہیں کرسکتی جب کہ 29 فیصد پاکستانیوں نے اس معاملے پر درمیانہ مؤ قف اختیار کیا۔پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق51 فیصد پاکستانی اگلے چار سے چھ ماہ میں نئے انتخابات کے لیے پُر امید نظر آئے۔
38 فیصد پاکستانیوں کا نئی حکومت کی صلاحیتوں پر بھروسےکا اظہار
