تازہ ترین

پی ٹی آئی نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق جلدسماعت کیلئےمتفرق درخواست دائرکردی

اسلام آباد( سن نیوز): تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق جلدسماعت کیلئےمتفرق درخواست دائرکردی۔پی ٹی آئی نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کے عمل کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل کیلئے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں لہٰذا درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔