تازہ ترین

پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج

اسلام آباد( سن نیوز)کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی بھی احتجاج میں موجود ہیں ۔کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب پولیس کی نفری موجود ہے، رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نے مظاہرین سے خطاب کیا۔فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر راجا سلطان کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، پاکستان میں 70 سال سے ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے، آج تک کسی کو سزا نہیں دی گئی۔لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن رویہ درست نہیں کرے گا تو روزانہ مظاہرہ کریں گے۔میاں محمودالرشید کاکہنا تھا کہ ہم اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے، متعصب ہے، لوٹوں کا ریفرنس بھیجے ایک ہفتہ گزر گیا، الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا۔پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کی تیاری کرے ۔