تازہ ترین

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کے حصول کیلئے کوششیں تیز ہوگئیں

اسلام آباد( سن نیوز): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کے حصول کے لیے کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تاحال قائد حذب اختلاف کے لیے دو درخواستیں موصول ہوئیں جن میں (ق) لیگ کے مونس الٰہی نے تین دستخطوں کے ساتھ حسین الٰہی کے لیے درخواست جمع کروائی ہے جب کہ جی ڈی اے کے غوث بخش مہر نے بھی درخواست جمع کروا رکھی ہے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق راجہ ریاض یا نور عالم خان نے تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو درخواست جمع نہیں کروائی ہے تاہم راجہ ریاض یا نور عالم خان کی طرف سے آج درخواست جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ نور عالم خان کو 12 ارکان نے دستخط کرکے دیے اور راجا ریاض کو بھی 8 سے 10 ارکان نے دستخط کر کے دیے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق قائد حذب اختلاف کا حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی تمام درخواستیں دیکھ کر کریں گے۔