اسلام آباد( سن نیوز)آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع، مزید 14 وزراء نے حلف اٹھالیا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزراء سے حلف لیا۔پی ٹی آئی کی نئی حکومت میں وزراء کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم کو بھی مشکلات کا سامناحلف اٹھانے والے مزید 14 وزراء میں دیوان علی چغتائی،چوہدری رشید، سردار میر اکبر، سردار فہیم اختر ربانی، انصر نثار ابدالی، ملک ظفر، چوہدری ارشد، یاسر سلطان، اظہر صادق، علی شان سونی، عبدالماجد خان، چوہدری مقبول، اکبر ابراہیم اور اکمل سرگالہ شامل ہیں۔
آزاد کشمیر کابینہ کے مزید 14 وزراء نے حلف اٹھالیا
