تازہ ترین

گورنر پنجاب سرفراز عمر چیمہ سروسز اسپتال میں تین روز سے زیرعلاج

اسلام آباد( سن نیوز)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سروسز اسپتال میں تین روز سے زیرعلاج ہیں، انہیں گیسڑو اور قے کی شدت کی باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ گورنرعمر چیمہ کا علاج معالجہ جاری ہے، سینئر فزیشن نے گورنر پنجاب کا چیک اپ کیا ہے۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخلاسپتال انتظامیہ کے مطابق گورنر پنجاب کے ٹیسٹ دہرائیں جا رہے ہیں، رپورٹ کی بنیاد پر فزیشن فیصلہ کریں گے۔یوریا کی مقدار بڑھنے سے گورنر پنجاب کے گردے پر اثر پڑا تھا۔52 سالہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت تین روز قبل سحری کے وقت خراب ہوئی تھی۔