اسلام آباد( سن نیوز)عمران خان کے سیشن کو لائیو دیکھنے والوں کے لیے جہاں ان کی باتیں اہمیت رکھتی تھیں وہیں عمران خان کی سائیڈ ٹیبل پر رکھی بیٹوں کی تصویر نے صارفین کی توجہ اپنی جانب بھی مبذول کروائی۔پی ٹی آئی و سابق شوہر عمران خان سے کوئی لینا دینا نہیں، جمائماعمران خان نے جہاں سے لائیو خطاب کیا وہاں ان کے عقب میں ایک جانب سبز ہلالی پرچم تھا تو دوسری جانب تحریکِ انصاف کا پرچم، رات 10بجے لائیو آنے والے عمران خان کے سامنے ایک پانی کی بوتل بھی رکھی گئی تھی۔اس تمام تو لائیو اسٹریمنگ میں عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا فریم صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ایک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور ان کی سائیڈ ٹیبل پر بیٹوں کی تصویر موجود ہے۔‘ایک صارف نے کہا کہ اس تصویر نے مجھے جذباتی کردیا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس نے کی۔
ٹوئٹر کی تاریخی اسپیس میں عمران خان نے خطاب کیا، ان کا یہ خطاب دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لائیو چلایا گیا۔
