اسلام آباد( سن نیوز)سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے ملاقات میں چوہدری شجاعت کو ان کے بیٹے سالک حسین کو کابینہ میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کو مخاطب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کا شکرگزار ہوں کہ سیاسی بحران میں آپ نے عہد نبھایا۔ آپ نے جو کہا وہ کیا، آپ مین آف کمٹمنٹ ہیں۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کا بھی کہنا تھا کہ آصف علی زرداری ایسے رہنما ہیں جو کہتے ہیں نبھاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سالک حسین جلد وفاقی کابینہ میں شامل ہوجائیں گے۔ مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ پہلے ہی وفاقی کابینہ کا حصہ بن چکے ہیں۔آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیاواضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی جس میں انہوں نے سیاسی صورتحال پر ساتھ دینے پر مسلم لیگ ق کے صدر کا شکریہ ادا کیا تھا۔
آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
