اسلام آباد( سن نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہزاد وسیم کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا، سینیٹ سیکریٹریٹ نے شہزاد وسیم کا بطور قائد حزب اختلاف نوٹی فکیشن جاری کیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے 28 سینیٹرز اپوزیشن کا حصہ ہوں گے، جبکہ شہزاد وسیم سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کیے گئے ہیں۔اس قبل پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف تھے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد وسیم سینیٹ میں قائد ایوان تھے تاہم انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ڈاکٹر شہزاد وسیم کو قائد ایوان سابق وزیراعظم عمران خان نے مقرر کیا تھا۔
شہزاد وسیم سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
