تازہ ترین

ن لیگ کے سابقہ دور کا PTI سےموازنہ، رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد( سن نیوز)پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے معاشی حقائق پر موجودہ حکومت کی رپورٹ سامنے آگئی، ن لیگ کے سابقہ حکومتی دور میں ترقی کی شرح 6 اعشاریہ 1 فیصد تھی،جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ترقی کی شرح 4 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں مہنگائی 3اعشاریہ 9 فیصد تھی، پی ٹی آئی حکومت کے دور میں مہنگائی 10اعشاریہ 8 فیصد پر پہنچی ۔ن لیگ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہمارے گزشتہ دور میں عام استعمال کی 52 اشیاء پر مہنگائی صفر اعشاریہ 9 فیصدتھی، پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی کی یہ شرح 17اعشاریہ 3 فیصد پر پہنچ چکی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں2اعشاریہ 3 فیصد تھی، پی ٹی آئی کے دور میں کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی 10اعشاریہ 2 فیصد پر آئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے پچھلے دور میں مالیاتی خسارہ 2 ہزار 260ارب روپے تھا، جبکہ پی ٹی آئی کے آخری سال یہ مالیاتی خسارہ 5 ہزار 600ارب ہوچکا تھا۔رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی سابق حکومت نےقومی قرض، ادائیگیاں 29 ہزار 879 ارب کی سطح پر چھوڑیں، پاکستان تحریک انصاف نے قومی قرض، ادائیگیاں 6 ہزار 241 ارب پر پہنچا دیں۔ن لیگ کی رپورٹ کے مطابق ہماری گزشتہ حکومت کے آخری سال پاکستان کا مجموعی قرض، ادائیگیاں 29 ہزار 879 ارب تھیں،اس کے برعکسعمران نیازی نے مجموعی قرض، ادائیگیاں 51 ہزار 724 ارب پر پہنچا دی ہیں۔