تازہ ترین

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی رکن آسیہ امجد کی حالت تشویشناک

16 اسلام آباد( سن نیوز)اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متاثرہ پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان تحریک انصاف کا بتانا ہے کہ آسیہ امجد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس تشدد کا نشانہ بنی تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق آسیہ امجد پچھلے 30 گھنٹے سے ونٹی لیٹر پر ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق آسیہ امجد کوما میں چلی گئیں، طبیعت انتہائی تشویشناک ہے۔