اسلام آباد( سن نیوز)پنجاب اسمبلی میں ایک روز قبل ہنگامہ آرائی سے قبل ایوان میں لوٹے پہنچنےکی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ حکومتی ارکان نے اسمبلی اسٹاف کی مدد سے لوٹے اندر پہنچائے۔حکومتی ارکان ہاتھوں میں لوٹے تھامے اندر جاتے دکھائی دے رہے ہیں اور سکیورٹی اسٹاف نے کسی کو لوٹا اندر لےکر جانے سے منع نہیں کیا۔خیال رہےکہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین اسمبلی اپنے ساتھ لوٹے بھی لے آئے تھے اور انہوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگانا شروع کر دیے تھے جس کے باعث ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی میں لوٹےکیسے پہنچے؟ جیو نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی
