تازہ ترین

مریم نواز کو پاکستان سے بھگانے نہیں دیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(سن نیوز )پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پاکستان سے بھگانے کی کوشش کرے گی۔عمران خان نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تواس میں کیا جرم ہے؟ فواد چوہدریانہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں آئے پہلے دن چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا، موجودہ حکومت نے گھی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے، جوسبسڈی پی ٹی آئی نے عوام کودیں وہ جاری رکھی جائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کودیا گیا ریلیف واپس نہ لیا جائے، شہباز شریف کوکہنا چاہتے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ہمیں نواز شریف کے واپس آنے پر نظر رکھنی ہے، مریم نواز کو پاکستان سے بھگانے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز کو پاکستان سے بھگایا گیا توپوری قوم ایئرپورٹ پہنچے گی۔