تازہ ترین

عمران نیازی کی مثال ہلٹر سے مختلف نہیں، وہ نازی تھا یہ نیازی ہے

اسلام آباد( سن نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے عمران نیازی کی مثال ہلٹر سے مختلف نہیں، وہ نازی تھا یہ نیازی ہے، جو نازی نے جرمنی میں کیا تھا وہ نیازی نے پاکستان میں کیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےصدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں عدالت عظمیٰ جلد از جلد فیصلہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم کو جو معاشی نقصان ہو رہا ہے اس سے بچانا ہے، عمران خان کی معاشی تباہیاں اور بربادیاں بہت ہو گئی ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان دہایوں پیچھے جا چکا ہے۔