اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیگز اور جوتوں پر ٹرولنگ کی گئی ہے۔حال ہی میں خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔ فرح خان کا ہینڈ بیگ اور سینڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہینڈ بیگ اور سینڈل معروف امریکی برانڈ کا ہے۔اس حوالے سے (ن) لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے بھی دعویٰ کیا کہ فرح خان کے پاس ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کا بیگ ہے جو زیادہ تر پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔بعدازاں مریم نواز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے فرح خان کی وائرل تصویر پر بھی لب کشائی کی۔مریم نواز نے کہا کہ وہ تصاویر تو آپ سب نے دیکھی ہوں گی جو آج کل سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، میں نے بھی دیکھی ہیں، وہ جو تین کروڑ کا اینیمل اسکن کا بیگ لیا گیا ہے وہ کہاں سے آیا؟
پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے مریم نواز کے بیگز اور جوتوں کی مبینہ تفصیلات جاری کردیں
