لاہور( سن نیوز)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہےکہ ڈپٹی اسپیکرنے پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر آج کا اجلاس طلب کیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پارٹی اراکین اور پرویز الٰہی سےمشاورت کے بعد تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا جب کہ اسپیکر پرویزالٰہی نے جو اختیارات ڈپٹی اسپیکر کو دیے تھے وہ واپس لے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرنے پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر آج کا اجلاس طلب کیا، اس سےقبل قواعد کے مطابق 16 اپریل کو اجلاس بلایا گیا تھا لیکن ڈپٹی اسپیکرنےآج اجلاس بلا کر قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر آج کا اجلاس طلب کیا: محمود الرشید
