اسلام آباد( سن نیوز) وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا، اس حوالے سے تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو شرکت کی ہدایت کردی گئی ہے، وزیراعظم اہم سیاسی و قومی امور پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور ارکان کے شکوے سامنے آئے ہیں، وزیراعظم آفس کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو ٹیلیفون کرکے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فوری پہنچنے کی ہدایت کی گئی، جس پر اراکین کا کہنا تھا کہ اپنے حلقوں میں تھے اتنی جلدی کیسے پہنچیں، کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد پہنچ جائیں۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس
