اسلام آباد( سن نیوز)رہنما ن لیگ احسن اقبال کاکہنا ہے کہ پاکستان آئینی بحران میں گھر چکا ہے، عمران خان نےاپنی کرسی بچانے کے لیے سول مارشل لاء لگایا ہے، قاسم سوری، عمران نیازی، فواد چوہدری کو آئین شکنی پر گرفتار ہونا چاہیے، ان کے فوری گرفتاری کے احکامات جاری ہونا چاہیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ہار دیکھی تو وکٹیں اکھاڑ کر میدان سے بھاگ گئے، ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔پنجاب اسمبلی، پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کیلئے PTI ایم پی ایز کو نوٹس جاریاحسن اقبال کاکہنا تھا کہ پاکستان کی گورننس کا عالمی سطح پر مذاق بن رہا ہے، عمران خان نے پوری اپوزیشن کو غدار قرار دیا ہے،انہوں نے اپوزیشن کے کروڑوں ووٹرز کی توہین کی ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ کل کو تحریک عدم اعتماد کسی حکومت کے خلاف نہیں لاسکتے۔احسن اقبال نے کہاکہ اگر آئین کو بےوقعت کر دیا جائے تو ریاست بے وقعت ہوجاتی ہے، امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ بھی اپنا کردار ادا کرے گی، اس معاملے میں کسی رعایت کی گنجائش نہیں ہے۔وزیراعظم آج بزدار، پرویز الہٰی سے ملاقات کیلئے لاہور آئیں گےانہوں نے کہاکہ قاسم سوری، عمران نیازی، فواد چوہدری کو آئین شکنی پر گرفتار ہونا چاہیے، ان کے فوری گرفتاری کے احکامات جاری ہونا چاہیے۔لیگی رہنما نے کہا کہ آج بیرونی سازش کے طعنے وہ دے رہا ہے جس کا فارن فنڈنگ کا کیس 7 سال سے چل رہا ہے، الیکشن کمیشن سزا سنانے میں کیوں تاخیر کر رہا ہے۔احسن اقبال کاکہنا تھا کہ عمران نیازی نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بارے میں بھی جھوٹ بولا، کیا عمران الیکشن کمیشن ، سپریم کورٹ، آئین سے بڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پاکستان کی انتظامی معیشت کو جھوٹے مقدمات سے تباہ کیا، نیب کے جھوٹے کیسز کے باعث سرکاری دفتر میں کوئی کام کرنے کو تیار نہیں،نیب نے لوگوں کی کردار کشی کی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ نیب نے عمران خان کی مخالف آوازوں کو دبایا ہے۔
عمران خان نے کرسی بچانے کیلئے سول مارشل لاء لگایا ہے، احسن اقبال
