اسلام آباد( سن نیوز)ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ملک بھر میں آج پہلی تراویح پڑھی جائے گی، پہلا روزہ 3 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔زونل رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی کمیٹی کو لاہور میں چاند نظر آنے کی رپورٹ کردی ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کے اوقاف ہال میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ارکان بھی شریک ہوئے، وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات، سپارکو کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد میں ہوئے۔
ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
