اسلام آباد( سن نیوز)لاہور کی نیب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر شہباز شریف کو 4 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔لاہور کی نیب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز کیخلاف اسپیشل پراسکیوٹر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف،حمزہ شہباز دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جائیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے کے 2 مختلف کیسز میں ضمانت پر ہیں۔اس سے قبل حکومت سے ناراض پی ٹی آئی کے ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہباز کی مکمل حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔جہانگیر ترین کی مسلم لیگ ن کے رہنما اسحٰق ڈار سے لندن میں طویل ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران ملکی سیاست کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور بھی کیا گیا۔
منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کو 4 اپریل کے لیے نوٹس جاری
