تازہ ترین

جلد ٹی وی پر اینکر آرہا ہوں: شیخ رشید کا انکشاف

راولپنڈی( سن نیوز): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ وہ جلد ٹی وی پر اینکر آنے والے ہیں۔ملکی سیاست پر کھل کر گفتگو کرنے اور سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے شیخ رشید سیاست کے بعد ایک نئی اننگز کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں جہاں شیخ رشید نے ملکی معاملات پر بات کی وہیں یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ جلد ٹی وی پر اینکر آرہے ہیں۔شیخ رشید کاکہنا تھاکہ رمضان اور عید کے بعد کسی ایک ٹی وی چینل پر اینکر بھی آرہاہوں۔تاہم وزیر داخلہ نے اس ٹی وی چینل کا نام نہیں بتایا جس پر وہ بطور اینکر نظر آئیں گے۔