اسلام آباد( سن نیوز)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مفروضوں پر نہیں ٹھوس دلائل پر بات کرتا ہوں۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ احتساب کا بیانیہ دم توڑ چکا، احتساب کے نعرے کی آڑ میں بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں مفروضوں کی بنیاد پر بات کم ہی کرتا ہوں، ٹھوس دلائل پر بات کرتا ہوں۔ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ عمران خان اب کہہ رہے ہیں کہ بین الاقوامی سازش ہوئی ہے۔
مفروضوں پر نہیں ٹھوس دلائل پر بات کرتا ہوں، شہباز شریف
