تازہ ترین

وزیراعظم کا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو خط، ووٹنگ پر ایوان نہ آنے کی ہدایت

اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔وزیراعظم کے خط میں کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی بھی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو۔خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ایم این ایز کے اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام اراکین کو انفرادی طور پر خط ارسال کردیا گیا ہے۔