تازہ ترین

عدم اعتماد، وزیر اعظم سے ق لیگ کی ملاقات

اسلام آباد( سن نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے ق لیگ کی قیادت کی ملاقات شروع ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کا وفد وفاقی وزیر مونس الہٰی کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کررہا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پنجاب اور وفاق میں عدم اعتماد پر بھی گفتگو ہوگی۔وزیر اعلیٰ پنجاب، ایک اور PTI گروپ کی مشاورتخیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا اور ان کی جگہ چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔