تازہ ترین

دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان کو دکھانے کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزراء

اسلام آباد( سن نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کسی کو خط پر شک ہے، تو وزیر اعظم عمران خان چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط دکھانے کو تیار ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ اس خط میں عدم اعتماد کا ذکر ہے، خط میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ اگر وزیر اعظم منصب پر رہتے ہیں تو خوف ناک نتائج آ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خط کی تاریخ عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے کی ہے، بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد کی تحریک آپس میں جڑے ہوئے ہیں، اس سازش میں پہلا کردار نواز شریف کا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سینئر قیادت بھی اس ساری سازش سے لا علم نہیں ہے۔