تازہ ترین

زرداری کا شجاعت سے گزشتہ رات رابطہ

اسلام آباد( سن نیوز)ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات آصف زرداری کی طرف سے پیغام چوہدری برادارن کو پہنچایا گیا ہے۔ق لیگ ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کی جلد چوہدری برادران سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری چوہدری برادارن کو پی ٹی آئی حکومت کی مدد نہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے بھی چوہدری برادارن کو ملاقات کا پیغام بجھوایا ہے۔