اسلام آباد( سن نیوز)ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کچھ دیر بعد چوہدری برادران سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا۔ملاقات میں حکومتی وفد موجودہ سیاسی صورتحال پر چوہدری برادران کو اعتماد میں لے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد میں شاہ محمود، اسد عمر، پرویز خٹک اور فواد چوہدری شامل ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اتحاد اور پنجاب کے معاملات پر بات ہو گی۔خیال رہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ق لیگ سے معاملات طے نہیں پائے، معاملہ ففٹی ففٹی ہے، عمران خان بے تکی کہانیاں سنا کے وزارت عظمیٰ تک آئے، سمجھ رہے ہیں جو لوگ گئے ہیں وہ واپس آجائیں گے۔
حکومتی کمیٹی آج چوہدری برادران سے ملاقات کریگی
