اسلام آباد( سن نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم ہوگی۔لاہور سے جاری ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ پاکستانی سیاست میں ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج عوام ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، عوام موقع پرست سیاستدانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج جلسہ کریں گے۔
آج اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم ہوگی، عثمان بزدار
