اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالہٰی سے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی ملاقات ہو ئی، جس میں وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا۔ملاقات کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی سے ملاقات بہت اچھی رہی، میرے چہرے پر کسی قسم کی کوئی مایوسی نہیں ہے۔حکومتی وفد نے ق لیگ کی قیادت کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا، جس پر طارق بشیر چیمہ نے پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاه کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔چوہدری پرویز الہٰی بولے ملاقات سے متعلق چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے، آئندہ ملاقات جلد اسلام آباد میں ہوگی۔ ملاقات کے بعد وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور پرویزخٹک چوہدری برادران کےگھر سے روانہ ہوگئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللّٰہ نے کبھی بھی خالی ہاتھ نہیں بھیجا۔صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہ کیا عمران خان کی حکومت کا پتا تو نہیں کٹ چکا، جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اللّٰہ نہ کرے۔
پرویزالہٰی سے شاہ محمود، پرویز خٹک کی ملاقات،عمران خان کا پیغام پہنچایا
