اسلام آباد( سن نیوز)رہنما مسلم لیگ ن چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات میاں جاوید لطیف کا کہنا عمران خان کے 14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر ہاتھ پاؤں پھول گئے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خان صاحب حکومت سے نکل کر عوام میں آؤ گے تو اپنی مقبولیت کا درست اندازہ ہوگا، ابھی تو 14 حکومتی ارکان سامنے آئے تو آپ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔امر بالمعروف جلسہ، تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں، فواد چوہدری کا پیغامانہوں نے کہا کہ تعداد آنے والے دنوں میں اس قدر بڑھ جانی ہے کہ آپ خود اقلیت میں رہ جائیں گے۔جاوید لطیف نے کہا کہ آج مریم نواز کی قیادت میں ریلی سے آپکو اندازہ ہو جائے گا عوام میں کون مقبول ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ حکومت سےنکل کر پی ٹی آئی کے پکنک شوز کریں تو آپکو حقیقت حال کا علم ہو۔
عمران خان کے 14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر ہاتھ پاؤں پھول گئے، جاوید لطیف
