تازہ ترین

خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹری پارٹی اجلاس سے سیلفی

اسلام آباد( سن نیوز)مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹری پارٹی اجلاس سے ساتھی رہنماؤں کے ساتھ سیلفی جاری کردی۔سعد رفیق نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ہنستی مسکراتی سیلفی شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ بھی بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔سعد رفیق نے سیلفی شیئر کرتے ہوئےٹوئٹ میں لکھا کہ’پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے ایک سیلفی۔‘سعد رفیق کی جانب سے شیئر کی جانے والی سیلفی میں رانا ثنا کچھ اس انداز سے بیٹھے ہیں جس سے لگ رہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وہ سو رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر رانا ثنا کے سونے کے حوالے سے میمز بننا شروع ہوگئی ہیں۔