سلام آباد( سن نیوز)یومِ پاکستان کے موقع پر سربراہِ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔اپنے پیغام میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے 23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو مسلمانانِ برصغیر نے پہلی بار باضابطہ علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا۔یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب، صدر، وزیرِ اعظم، سربراہانِ مسلح افواج شریکایئر چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان آباؤ اجداد کی آزادی کے لیے قربانی اور طویل جدوجہد کی علامت ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سال یومِ پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے، قوم پریڈ کے موقع پر جے 10 سی جہاز کا مظاہرہ دیکھے گی۔سربراہِ پاک فضائیہ نے یہ بھی بتایا کہ جے 10 سی طیارے حال ہی میں پاک فضائیہ کا حصہ بنے ہیں، جو ہماری جدت پر مبنی پالیسی کا شاہکار ہیں۔
یومِ پاکستان پر سربراہ پاک فضائیہ کا پیغام
