تازہ ترین

سپریم کورٹ: آرٹیکل 63اے صدارتی ریفرنس کی تشریح کیلئے لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد( سن نیوز)آرٹیکل 63 اے صدارتی ریفرنس کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 24 مارچ کو سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔