اسلام آباد( سن نیوز)جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بہادر آباد عارضی مرکز پہنچے۔بہادر آباد عارضی مرکز میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن کی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی گئی۔ملاقات کے دوران خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج ہماری عزت افزائی ہوئی ہے، جے یو آئی ف کا وفد مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں آیا ہے، ہم نے مذاکرات کا تسلسل جاری رکھا ہے۔ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے اراکین اور مولانا فضل الرحمٰن کا وفد بھی موجود تھا۔ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پہنچنے پر صحافی کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن سے سوال کیا گیا کہ مولانا صاحب گھبرانا ہے یا نہیں گھبرانا؟ جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم تو گھبرانے والے نہیں ہیں۔ایم کیوایم اور اپوزیشن رہنماؤں کی رات گئے ملاقاتاس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر خالد مقبول صدیقی بہادرآباد پہنچے تھے۔کنونیر خالد مقبول سے ایک صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ مولانا کیا پیغام لارہے ہیں؟ آپ نے کیا فیصلہ کیا؟جس کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مولانا آئیں تو معلوم ہوگا، فیصلہ قوم کو کرنا ہے۔
ہم تو گھبرانے والے نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
