تازہ ترین

سندھ ہاؤس پرحملہ: پی ٹی آئی ایم این ایز فوری رہا، کارکنوں پر پرچہ کٹ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان قومی اسمبلی کی قیادت میں سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔تحریک انصاف کے 2 ارکان اسمبلی کا کارکنوں کے ہمراہ سندھ ہاؤس پر حملہ، دروازہ توڑ دیاوفاقی شیخ رشید نے حملہ آور کارکنوں اور ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کروایا لیکن شہباز گل نے ایم این ایز کو فوری چھڑوا لیا لیکن اب کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا جس میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق 15 سے 20 کارکن جتھے کی شکل میں سندھ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے، کارکنوں نے نعرے بازی، گالم گلوچ اور پولیس سے مزاحمت کی اور سندھ ہاؤس کا چھوٹا گیٹ اکھاڑ دیا۔