اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے چین سے پاکستان پہنچنے والے جدید طیاروں کا معائنہ بھی کیا ۔چین سے پاکستان پہنچنے والے لڑاکا طیارے J-10-C کیا صلاحیتیں رکھتے ہیں؟جے ٹین سی جدید ترین آلات سے لیس ہے، چین کا یہ طیارہ دنیا کے جدید ترین طیاروں سے بہتر ہے، اس طیارے کی پاکستان ایئر فورس کے بیڑے میں شمولیت سے پاک فضائیہ کی قوت میں زبر دست اضافہ ہو گا۔وزیراعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کی اس تقریب میں شرکت اور طیاروں کے معائنہ کرتے تصاویر جاری کی ہیں۔
وزیراعظم کا لڑاکا طیارہ جے ٹین سی کا معائنہ، تصاویر وائرل
