تازہ ترین

وزیرِ اعظم سے ق لیگی قیادت کی آج پھر ملاقات

اسلام آباد( سن نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی قیادت کی آج ایک اور ملاقات ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ق لیگ کے رہنما وفاقی وزیر مونس الٰہی کی آج ون آن ون ملاقات ہو گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ق لیگی قیادت سے ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور اتحاد کے امور پر بات چیت ہو گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے منگل کی شام لاہورمیں بھی چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی۔