تازہ ترین

وزیر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ اپنا دورۂ روس مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر روس گئے تھے جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے 3 گھنٹے طویل اہم ملاقات کی۔دورۂ روس میں وزیراعظم اور وزراء کی وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی تھی۔عمران پیوٹن طویل ملاقات، توانائی، تجارت، افغانستان، علاقائی صورتحال اور اسلاموفوبیا پر گفتگو، تنازعات مذاکرات اور سفارتکاری سے طے کئے جائیں، وزیراعظموزیراعظم عمران خان کے اس دورے کے موقع پر روسی صدر نے ان کے اعزاز میں ورکنگ لنچ بھی دیا تھا جس میں کئی ایم او یوز، اسلاموفوبیا اور ویزا ایشو زیرِ بحث آئے۔